حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز)
ہزاروں کروڑ روپیہ کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں سی بی آئی کے ذریعہ ریاستی
وزیر مدن مترا کی گرفتار ی کے بعد مغربی بنگال اور کلکتہ شہر میں مظاہروں و
جلسہ جلوس کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔اس کی وجہ سے کلکتہ شہر کا قلب کہا
جانے والا دھرم تلہ اور ایکسپلینڈ میں ٹریفک نظام معطل ہوگیا ہے ۔
میدان علاقہ گوسٹو
پال سرانی میں فٹ بال کلبوں ،کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے
مدن مترا کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا جس میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے
شرکت کی ۔ممتا بنرجی نے اپنی تقریر میں واضح طور پر کہا کہ مدن مترا بے
قصور ہیں ، سی بی آئی کا غلط استعمال کیا جارہا ہے او ر یہ سب بی جے پی کی
سازش ہے ۔ممتا بنرجی نے مرکز ی حکومت کو بھی چیلنج بھی کیا کہ اگر ہمت ہے
تو گرفتار کرکے دکھلائیں ۔